ملک ریاض نے عمران کو کتنے ارب کی زمین رشوت دی؟


صادق اور امین ہونے کے دعویدار سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا ہے جس کے مطابق بحریہ ٹاون کے کھرب پتی مالک
ملک ریاض حسین نے عمران کو وزارت عظمیٰ کے دوران اسلام آباد میں ساڑھے چار سو کنال سے زائد اربوں روپے مالیت کی زمین عطیہ کی۔
کل 458 کنال اراضی پر قائم ہونے والی القادر یونیورسٹی جس ٹرسٹ کے تحت کام کر رہی ہے اس کے ٹرسٹیز میں عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی عرف فرح خان شامل ہیں۔ اس ٹرسٹ نے اب تک تقریبا 30 کروڑ روپے کے عطیات اکٹھے کیے ہیں جن میں سے سال 2020 میں 10 کروڑ سے زائد جبکہ سال 2021 میں 18 کروڑ روپے سے زائد کے عطیات اکھٹے کیے گئے۔
یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کو عطیہ کی گئی 458 کنال زمین کی مالیت صرف 24 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی حالانکہ اس کی اصل قیمت اربوں روپے ہے۔ یہ زمین پہلے عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری کو منتقل کی گئی جنہوں نے بعدازاں اسے ٹرسٹ کو منتقل کردیا۔ تاہم عبد القادر یونیورسٹی میں اب تک صرف 37 طالبعلم ہی زیر تعلیم ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرسٹ کو عطیہ کی گئی زمین کو وصول کرنے کے معاہدے پر دستخط مسز بشریٰ خان اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ بڑے ادارے نے کیے جبکہ اس ٹرسٹ کے چئیرمین عمران خان تب وزیر اعظم پاکستان تھے۔ اسی دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان کو بنی گالہ کے قریب بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کی جانب سے 400 کنال سے زائد زمین ٹرانسفر کی گئی۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ یہ زمین دراصل عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی لیکن فرح خان کے نام پر ٹرانسفر کی گئی۔
فرح خان کو ٹرانسفر کی گئی اربوں روپے مالیت کی زمین کی دستاویزات سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق کھرب پتی بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک نے زمین فرح خان کے نام منتقل کی، جنہیں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی عرف پنکی پیرنی کی فرنٹ پرسن قرار دیا جاتا ہے۔ فرح خان کا اصل نام فرحت شہزادی ہے جو بشری بی بی کے پہلے شوہر خاور فرید مانیکا کے بہترین دوست احسن جمیل گجر کی دوسری اہلیہ ہے۔ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے چند روز پہلے دبئی فرار ہوگئی تھی۔
دستاویزات کے مطابق فرح خان کو سب سے پہلے موہڑہ نور اسلام آباد میں 200 کنال اور 6 مرلے منتقل ہوئے۔ اسکے بعد اسے 100 کنال ایک مرلہ اور 100 کنال 5 مرلہ کی دو مزید زمینیں ٹرانسفر کی گئیں۔ پہلی منتقلی 10 مارچ 2021 کو جبکہ دوسری منتقلی 26 اگست 2021 کو ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں چلنے والے ٹرسٹ کے تحت اسلام آباد میں 458 کنال اراضی پر قائم القادر یونیورسٹی 30 کروڑ سے زائد کے عطیات اکھٹے کرنے کے باوجود تاحال نا تو مکمل ہو پائی ہے اور نہ ہی پوری طرح فنکشنل ہو پائی ہے۔ اس حوالے سے ایک ٹرسٹی ڈاکٹر عارف نذیر بٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹرسٹ کو یونیورسٹی درجہ دینے کی شرائط پوری کردی ہیں اور درخواست ایچ ایس سی پنجاب میں ہے جس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سینئر صحافی قاسم عباسی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق القادر یونیورسٹی کی تعمیر اور افتتاح عمران خان کے ہی دور حکومت میں ہوا تھا تاہم، یہ اب تک 37 طلباء پر مشتمل کالج ہی ہے۔
ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اس ادارے کے اصل ٹرسٹیز عمران خان، بشریٰ خان، ذوالفقار عباس بخاری اور ظہیر الدین بابر اعوان تھے۔ بعد ازاں زلفی بخاری اور بابر اعوان کو ٹرسٹ سے نکال کر ان کی جگہ ڈاکٹر عارف نذیر بٹ اور مسز فرحت شہزادی عرف فرح خان کو ٹرسٹیز بنایا گیا۔ القادر مینجمنٹ کے مطابق یہ ہے تو ایک یونیورسٹی لیکن ایچ ای سی پنجاب اسے تسلیم نہیں کرتا۔ یہاں صرف بی ایس۔ مینجمنٹ کی تعلیم کی اجازت ہے جو زیادہ سے زیادہ 50 طلباء داخل کرسکتا ہے اور اس کا الحاق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پنجاب سے ہے۔ دستاویزات کے مطابق جنوری، 2021 سے دسمبر، 2021 کے درمیان ٹرسٹ کو 18 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے جب کہ جولائی 2020 سے جون، 2021 تک ٹرسٹ کی آمدنی 10 کروڑ 10 لاکھ روپے تھی۔ جب کہ اسٹاف کی مجموعی تنخواہ سمیت دیگر اخراجات 85 لاکھ 80 ہزار روپے تھے۔
اس پراجیکٹ کے لیے زمین عطیہ کرنے والی کمپنی نے تصدیق کی کہ اس نے القادر یونی ورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے مقصد کے لیے ہی زمین خریدی تھی۔ معاہدے کے تحت ٹرسٹ القادر یونی ورسٹی کے قیام اور جاری امور کے اخراجات اٹھائے گا۔

عمران کا احتساب سے بچنے کے لئے جنرل باجوہ پر دباؤ

ٹرسٹی ڈاکٹر عارف نذیر بٹ کا کہنا تھا کہ وہ 2020 کے آخر میں القادر ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن بنے اور دسمبر 2021 میں وہ مسز فرحت شہزادی عرف فرح خان کے ساتھ ٹرسٹی بنے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ جب تمام اخراجات رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بحریہ ٹاؤن اٹھارہا ہے تو پھر ٹرسٹ اضافی عطیات ٹیوشن فیس کیوں وصول کی جارہی ہے؟ تاہم وہ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے پائے۔
How many billions of land did Malik Riaz bribe Imran? video

Back to top button