آخری کارڈ میرے پاس ہے ،ابھی استعمال نہیں کرونگا،عمران خان کادعویٰ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سب احتجاج،مظاہروں کے بعد ایک آخری کارڈ اب بھی ان کے پاس ہے جسے وہ ابھی استعمال نہیں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا   کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں،جب ہم نے انہیں یہ بتایا تواس پرعمران خان  مسکرائے اور کہا کہ کیا باتیں کر رہےہو،میری صحت بلکل ٹھیک ہے،میں ورزش بھی کر رہاتھا، لیکن انہوں نےمجھے40 سے50 گھنٹوں کے لیے بند کردیا تھا،لیکن اخبار اور پی ٹی وی تک رسائی بھی بند کردی تھی،انہیں23 نومبر سےکل صحافیوں، وکلا کےجانے تک کوئی معلومات نہیں مل رہی تھی۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےبتایا کہ ہم نےعمران خان کو ہونےوالی کافی چیزوں کے بارے میں بتایا، جو سانحہ ہوا جسےہم اسلام آباد قتل عام کہتے ہیں اس کے بارے میں معلومات دیں، تفصیلات دیں تواس کےبارےمیں عمران خان کافی صدمے میں تھے، وہ بار بار پوچھ رہے تھے کہ کیا بات کررہے ہو، ان کو بتایا کہ 10 سے 12 اموات کا فگر آرہا ہے، کیونکہ لوگ لاپتا ہیں یا گرفتارہیں،یہ واضح نہیں ہے، ہمیں بتایا جا رہا ہے5،5 ہزار لوگوں کے فگر کا، لوگ اپنے رشتےداروں کو جیلوں میں ڈھونڈتے پھررہےہیں، لاشیں لاپتا ہیں۔

علیمہ خان نےبتایا کہ عمران خان نےکہا کہ ہسپتالوں میں جائیں،ہم نے کہا کہ اگر لوگ ہسپتالوں میں جاتےہیں توانہیں اٹھالیاجاتا ہے،انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عمران خان نے وہاں موجود وکلا کو کہا کہ سب سےپہلے ایف آئی آر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کےخلاف درج کرائیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کارروائی کی گئی، وہ سانحہ لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ انہوں نے کردیا ہے، 71 میں یحیٰ خان نے کیا، اس کےبعد اکبر بگٹی کے ساتھ سانحہ کیا گیا، آپ سمجھتے ہیں کہ بندہ ختم کردیں تو چین آجائے گا، اس چیز کو بلوچستان میں آج تک بھولا نہیں گیا، اس طرح کی کارروائی سے غصہ، رنجشیں ختم نہیں ہوتیں، اس سے غصہ بڑھے گا، اس وقت غصہ بہت زیادہ بڑھے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ9 مئی کے بعد لوگ صدمے اور خوف میں تھے، 8 فروری کے انتخاب کے بعد ووٹ سےلوگوں کو پتا چلا کہ جمہوریت میں ہمارا حق ہے، جب لوگوں کا حق چھینا گیا تو اس پر لوگوں کوغصہ ہے،اب کیےجانےوالے ظلم پر غصہ ہے، بھول جائیں کہ لوگ ظلم سہیں گے، وہ ظلم کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

علیمہ خان نےبتایا کہ عمران خان نےکہا ہے کہ ایک آخری کارڈہے وہ میرے پاس ہے، اس کا کسی کو نہ بتاؤں گا،نہ پتاچلے گا لیکن وہ میرےپاس ہے،وہ ابھی استعمال نہیں ہوگا۔

عمران خان نےاپنی بات کو جاری رکھتےہوئے کہا کہ ہم نےابھی عدالتوں میں جانا ہے،سپریم کورٹ میں جانا ہے، آپ نےاپنےغی مسلح لوگوں کواسنائپرز کے ساتھ مارا ہے،عالمی اداروں کے پاس انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹس،اس طرح کی چیز دنیا میں نہیں دیکھی گئی، آپ چھپا نہیں سکیں گے،یہ سب کچھ باہرآئے گا، ہم اس کی پیروی کریں گے۔

Back to top button