عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں : شاہ محمود قریشی

سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جہاں کھڑا تھا،وہیں کھڑا ہوں اور جہاں پڑا تھا،وہیں پڑا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ پہلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں تھا،اللّٰہ نے سرخرو کیا،اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں قید ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں،قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

9 مئی مقدمات : عمران خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

واضح رہےکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں محمود قریشی کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچادیا گیا۔

سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کےدوران شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔

Back to top button