24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاجی کا ل، نواز شریف نے بڑا دعویٰ کردیا

مسلم لیگ ن کےصدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے۔

نواز شریف اپنی بیٹی اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کےلیے روانہ ہوئےجہاں روانگی سے قبل انہوں نےمیڈیا سے بھی گفتگو کی۔

نواز شریف کا کہنا تھاجھوٹا پروپیگنڈا کرنےوالوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کواحتجاج کی کال ملک کوڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

صدرمسلم لیگ ن کاکہنا تھااحتجاج کی کال دینے والےان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

نواز شریف نے عمران خان اور فیض حمید کی حقیقت واضح کردی

یاد رہے کہ نواز شریف اورمریم نوازچند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روزسوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکاکہنا تھا کہ اس بار سر سے کفن باندھ کر نکلیں گےاورمطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹیں گے۔

Back to top button