بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو جلسوں میں آؤں گا،شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنا شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی دعوت کے بغیر کسی بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے،کچھ لوگ مجھے اسٹیج پر تقریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

واضح رہے کہ  حال ہی میں صوابی میں ہونیوالے پی ٹی آئی جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع دیا گیا تھا۔

جس پرشیر افضل نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے  کیلئےمناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا،اگر قیادت میرے آنے پرناخوش تھی تو پہلےبتادیتی۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا تھا کہ  میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا،میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کومسئلہ ہوتو بتا دیں۔

Back to top button