چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ حکومت نہیں میں کروں گا،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کی نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے نامزدگی کے معاملے پر بانی چئیرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کی سرزنش کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سےچیئرمین پی اے سی کون ہو گا فیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار نہیں، میری طرف سے چئیرمین پی اے سی کے لئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔
ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پی اے سی چئیرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سےبھی استعفی ہونے کا عندیہ دےدیا۔
طارق فضل چوہدری کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کیلئے2بار خط لکھا گیا تھا، پی ٹی آئی نے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھا، دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھا۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر رکھا گیا تھا اور ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔پی ٹی آئی اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی۔
