میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا :ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائےجاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی کےبعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے،امریکا نئی بلندیوں پر پہنچےگا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلےکبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو محفوظ،مضبوط اور خوش حال بناؤں گا،امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونےوالا ہے۔

انہوں نےکہاکہ باقی کی سوئنگ اسٹیٹ میں جیت کر315 الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے،حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔

ٹرمپ نےکہاکہ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ میرےحامیوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کےلیے شاندار مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کیا۔

انہون نے کہا کہ یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے،میری فتح جمہوریت کےلیے بھی فتح ہے،جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا،میں ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کے مختلف قوموں سے تعلق رکھنےوالے امریکیوں نے ہمارا ساتھ دیا، ایک بار پھر اعتماد کرنےپر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 نومنتخب صدر نےکہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اقدامات کریں گے، امریکا کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونےوالے ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ لوگوں کےخواب پورے نہ کروں۔

ان کاکہنا تھاکہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑےگا، ہم چاہتےہیں کہ لوگ قانونی طریقے سے امریکا آئیں، امریکا کو محفوظ بنائیں گے۔

 

Back to top button