کاش26 نومبرکوعلی امین گنڈا پور”اووو” والااحتجاج کرلیتے،عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاش 26 نومبر اور 9 مئی کوبھی جلاؤ گھیراؤ کے بجائے اوو اوو کرکے احتجاج کرلیتے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا علی امین گنڈاپورکے بیان پرتبصرہ کرتےہوئے کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے،کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤگھیراؤ کےبجائے اوو اوو کرکے احتجاج کرلیتے۔
عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار ، فساد اور جلاﺅگھیراؤ آپ کا وتیرہ ہے۔
خیال رہےکہ پشاور میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف "اووو” کرکے احتجاج کریں۔
