ابراہیم علی،خوشی کپور کی فلم "نادانیاں” کاٹریلر جاری

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اورخوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں” کا ٹریلرجاری کر دیا۔
بھارتی اداکار سیف علی خان کےبیٹےکی فلم7مارچ کوریلیز ہونےجارہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلےبنائی گئی ہے۔
فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کوحقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان،ارجن مہتا کےکردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اورڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔
پیا، ارجن کو راضی کرتی ہے کہ وہ اس کا فرضی بوائے فرینڈ بنے تاکہ سب کچھ پرفیکٹ نظر آئے، مگر جیسے ہی حقیقی جذبات آڑےآتے ہیں، ان کی زندگی میں غیر متوقع موڑ آ جاتے ہیں۔
فلم میں مہیما چودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا، اور جگال ہنسراج جیسے سینئر اداکار بھی شامل ہیں، جو کہانی میں گرمجوشی اور گہرائی کا اضافہ کریں گے۔ یہ فلم شانوا گوتھم کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جو اپنی پہلی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔
