آئی سی سی نےچیمپئینز ٹرافی2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی

آئی سی سی  نےچیمپئینز ٹرافی2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی۔ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی2025 کامیزبان دکھایا گیا ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کی پروموشنل ویڈیومیں لاہورکاتاریخی دہلی گیٹ دکھایا ہے جبکہ لاہور کے ٹرک آرٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنےکالمحہ بھی ویڈیو میں شامل ہے۔

بھارت ایونٹ میں شرکت سے انکار کرچکا ہے

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپئنزٹرافی2025 کے لیےپاکستان آنےسےانکار کے بعد ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیرکاشکار ہے جب کہ مزید چند روز تک اعلان میں ناکامی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کوقانونی چارہ جوئی کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ایونٹ سےقبل ’100 ڈیز ٹو گو‘ کے موقع پر ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنےکا پروگرام بنایا تھا مگرحالیہ پاک ۔بھارت ڈیڈ لاک کی وجہ سے اعلان نہیں کیا جاسکا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پرآئی سی سی کو خطلکھا تھاجس میں بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کی جانب سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنےپرانکارکےحوالےسے پاکستانی حکومت کےسخت مؤقف سےآگاہ کیا گیاتھا۔

آئی سی سی ون ڈےورلڈکپ 1996 اور 2008 کےایشیا کپ کےبعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے،جس کےتمام میچزاگلےسال 19فروری سے19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑےشہروں کراچی،لاہوراورراولپنڈی میں کھیلےجانےہیں۔

بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

Back to top button