چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں

چیمپئینز ٹرافی 2025 کےلیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے تحریری وجوہات طلب کر لیں۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے کے بارے میں زبانی آگاہ کیا تھا۔
اب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کاکہا ہے، پاکستان تحریری وجوہات ملنےپر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانےکی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لےکر بھارت کے بارےمیں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔
پاکستان نہ جانےکی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنےکا کہا جائےگا، بھارت نہ مانا تو چمپئینز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پاکستان آنے سے انکار ، امریکہ بھی میدان میں آگیا
بھارتی ٹیم کےشریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کےنشریاتی حقوق،اشتہارات اور اسپانسر شپ سے کمائی کرنی ہے،پاک بھارت میچز نہ ہون سے بھارتی بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔
یاد رہےکہ تین روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملےپر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیاگیا تھا۔
اگر ایونٹ کو میزبان ملک سےکسی اور ملک منتقل کیاگیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرےگا۔
