آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔رینکنگ میں پاکستانی بیٹر بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے۔
رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن بھی 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر اور شاہین آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
