آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،سپنرنعمان علی کی 4درجہ ترقی

آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی باؤلنگ رینکنگ میں4 درجہ ترقی کے بعد5 ویں نمبر پر آگئے۔
رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سےتنزلی ہوئی ہے، پہلے وہ ٹاپ10 بیٹرز کی فہرست سےباہر ہوئے اور اب ٹاپ 20 سے بھی باہر ہونے کا امکان ہے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف2 میچوں کی ہوم سیریز کی چاروں اننگز میں بابراعظم ایک بھی نصف سنچری نہ بناسکےجس سے ان کی بیٹنگ رینکنگ میں 3 درجہ تنزلی ہوئی اور وہ 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
سعود شکیل بھی ایک درجہ تنزلی کےبعددسویں نمبر پر چلےگئےہیں جب کہ محمد رضوان کا دو درجے بہتری کےبعد پندرہواں نمبر ہوگیاہےاور نعمان علی نے 4 درجہ چھلانگ ماری ہے۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبرپربراجمان ہیں، ہیری بروکس، کین ولیمسن، یشسوی جیسوال، ٹریوس ہیڈ،ٹمبا باؤما، کمیندو مینڈس، اسٹیو اسمتھ، ریشابھ پنت اور سعود شکیل بالترتیب دوسری سے دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
باؤلرز کی رینکنگ میں آئی سی سی ’کرکٹر آف دی ایئر‘اور ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے فاسٹ باؤلرجسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز دوسرے،کگیسو ربادا، تیسرے،جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور نعمان علی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔اس کے علاوہ مارکرو جانسن، میٹ ہینری، ناتھن لیون، پراباتھ جےسوریا اور روینڈرا جڈیجا بالترتیب چھٹے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
