چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کی دلچسپی،3میچز کےٹکٹ مکمل فروخت

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن خریداری میں شائقین کرکٹ کاغیرمعمولی جوش و خروش کامظاہرہ،3میچز کےٹکٹ مکمل فروخت ہو گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے مرحلے میں30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیےگئے۔پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلا دیش کے میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئےہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکا میچ19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ22 فروری کو لاہور میں شیڈولڈ ہے جب کہ پاکستان اور بنگلا دیش کامیچ27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔
دوسرےمرحلےمیں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سےفروخت ہوں گے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت پرعوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ہی ٹکٹوں کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کےساتھ کھڑے ہیں جواچھی خبر ہے، پی سی بی زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانےکی سہولت دےگا۔