چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں PCB حکام کی غیر موجودگی پر ICC کا مؤقف جھوٹ نکلا

آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کےفائنل کی اختتامی تقریب کےدوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی غیر موجودگی پر جو وضاحت پیش کی یے وہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی ہے۔
عالمی کرکٹ کے منتظم ادارے آئی سی سی سے میزبان پاکستان کی چمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب کے معاملے پر تبصرہ طلب کیا گیا تو اسکے ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی دراصل ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے جن اُن کو تقریب میں مدعوکیا گیا تھا لیکن وہ شرکت نہ کر سکے۔ ترجمان نےکہا محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور انہوں نے فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا۔
تقریب میں پاکستانی نمائندگی کے فقدان پرتنقید کا جواب دیتے ہوئے آئی سی سی نے اپنی ایوارڈ تقریبات کے طے شدہ پروٹوکول کی وضاحت کی۔
آئی سی سی کےترجمان نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگربورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، سٹیج پرتقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےمزید زور دیاکہ یہ پروٹوکول اس کے تمام ٹورنامنٹس میں مستقل طور پر نافذ رہا ہے اور یہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے لیےمخصوص نہیں تھا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پراظہار تشکر
تا ہم آئی سی سی کے ترجمان کا یہ موقف جھوٹ پر مبنی ہے چونکہ چیمپینز ٹرافی کی فائنل تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سید سمیر احمد دبئی سٹیڈیم کے اندر موجود تھے۔ انہیں آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی 2025 کے لیے اس ٹورنامنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن فائنل تقریب کے دوران انہیں سٹیج پر بلانے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔
اس کی وجہ شاید یہ تھی کہ انڈیا سے تعلق رکھنے والے جے شاہ کے آئی سی سی کا سربراہ بننے کے بعد اس ادارے نے بھی پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی لیے چیمپینز ٹرافی کی فائنل تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو نمائندگی نہیں دی گئی حالانکہ وہ اس ٹورنامنٹ کا میزبان تھا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کےمیچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نےاپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
اگرچہ ٹورنامنٹ کے بیشتر میچز پاکستان میں کھیلےگئے لیکن چمپئینز ٹرافی کےفائنل کی دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان ملک کی عدم شرکت پر سوالات اٹھائےجارہے ہیں۔
ماضی میں یہ اصول رہا ہے کہ جو ملک چیمپینز ٹرافی جیتتا ہے اسکے کپتان کی جانب سے جیتنے والے ملک کے کپتان کو ٹرافی دی جاتی ہے۔ لیکن اس تقریب میں چیمپینز ٹرافی 2017 جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔
