چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پراظہار تشکر

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کےکامیاب انعقاد پراپنی ٹیم سمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں اورصوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے  انعقاد پر  پی سی بی کی ٹیم، قانون نافذ کرنے والےاداروں اور صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محسن نقوی نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے والی ٹیموں آئی سی سی آفیشلز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، سب کی لگن اور مشترکہ کوششوں اہم ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ہوا۔

آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ جج آئینی بینچ

 

انہوں نےکہا کہ سب کی کوششوں نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ایک بڑی کامیابی میں  بدلا اور پاکستان اس عالمی ایونٹ کی میزبانی پر فخر محسوس کرتا ہے۔

محسن نقوی نےکہا سب لوگوں کی حصہ داری اور کوششو ں سے یہ ایونٹ کرکٹ کے شائقین کے لیے تاریخی بن گیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کی اورایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے گئے جب کہ بھارت نےاپنے میچز دبئی میں کھیلے تھے۔

 

Back to top button