2 پاکستانی خلاباز چین کےخلائی پروگرام کیلئے منتخب

سپارکو کے انسانی خلائی مشن  پروگرام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، 2 پاکستانی خلاباز چین کےخلائی پروگرام کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق پاکستان بھی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کرنے  والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

خلاباز خرم داؤد  اور محمد ذیشان علی تجربات کے لیے خلا میں جائیں گے، دونوں جدید تربیت کےلیے چین روانہ ہوگئے ہیں۔

سپارکو کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ چائنا اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ مشن 2026 کے آخر میں متوقع ہے، ایک پاکستانی خلاباز شین زو مشن میں بطور  پے لوڈ  ایکسپرٹ ذمہ داریاں انجام دےگا، مشن کےدوران پاکستانی خلاباز  مائیکرو گریویٹی میں متعدد  سائنسی تجربات  انجام دےگا۔

سپارکو کے مطابق  تجربات کا دائرہ کار اہم شعبوں پرمشتمل ہوگا، اس میں مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس  اوربائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں، یہ تحقیقات ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے  اہم ہے، یہ تحقیقات غذائی تحفظ کے فروغ  اور صنعتی جدت کے شعبوں کے لیے اہم ہیں۔

Back to top button