ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے، دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے جس میں اچھی خبر متوقع ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی فوج کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے  ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

Back to top button