پاک بھارت میچ سے پریشرہٹادیں تو کیا رہ جاتاہے،عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاویدنے کہا کہ کسی کو کچھ پتا نہیں ہے، پلیئرز کا کام ہی پریشرلینا ہے،اگر پریشر ہٹادیں تو پاک-بھارت میچ میں کیا رہ جاتا ہے، پریشر ہی تو چاہیےہوتا ہے کسی پلیئر کواپنی پرفارمنس دکھانےکے لیے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم متوازن ہے، ہماری ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کریں گے۔پریشر ہوتا کیا ہے؟ اچھا کرو اور اگر اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، تو یہ ساری چیزیں میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کی ہیں، ابھی تو سب قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں کہ اس میچ میں کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کیا ہوگا۔

دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں پچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی ٹرن بھی ہو رہی تھی، نئی بال سیم بھی ہوئی اور وکٹ بیٹنگ کے لیے بھی سازگار تھی، میرا خیال ہے کہ پچ متوازن اور سپورٹنگ تھی۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فخر زمان میچ ونر ہے، لیکن آپ کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرسکتے، ہماری ٹیم اب بھی مضبوط ہے، ہم میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

Back to top button