ترمیم پرووٹ نہ دیا توحکومت من مانامسودہ منظورکرلےگی،جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام کےرہنما اورسینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہناہےکہ حکومت کے پاس تین متبادل ڈرافٹس تیار ہیں، اگر ہم نےووٹ نہ دیا تو حکومت اپنامن مانا مسودہ منظورکرا لےگی۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمدکے موقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ دعا کرنی چاہیےکہ اللہ ہم سےغلط فیصلہ نہ کرائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کےپاس3متبادل ڈرافٹ تیارہیں، اگر ہم نےووٹ نہ دیا تو حکومت اپنامن مانا مسودہ منظور کرا لے گی، پھرآرٹیکل8اورآرٹیکل191 میں بھی ترمیم ہو جائےگی۔
جے یو آئی رہنمانےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کاوفدپہنچ رہا ہےجس کےبعد مولانا فضل الرحمان کو صورتحال سےآگاہ کروں گا۔
مولانا کاجتنا شکریہ ادا کروں کم ہے،بلاول کی ترمیم کی پیشگی مبارکباد
دوسری جانب آئینی ترمیم کے حوالے سےگفتگو کرتےہوئےوزیرقانون خواجہ آصف نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کےلیےووٹ مکمل ہیں اورآج ہر صورت آئینی ترمیم ہوجائے گی۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ اپوزیشن دعوے نہ کرےتو کیا کرے،کچھ تو سودا بیچناہے،آئنی ترمیم پر آج چھٹی کےدن ان کی چھٹی ہو جائے گی۔
