مولانا کاجتنا شکریہ ادا کروں کم ہے،بلاول کی ترمیم کی پیشگی مبارکباد

مولانا کاجتنا شکریہ ادا کروں کم ہےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےسینیٹ اور قومی اسمبلی سےمنظوری سے قبل ہی سب کو26ویں آئینی ترمیم کی مبارکباد پیش کردی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاآج تاریخی دن ہے آپ سب کو26 ویں آئینی ترمیم مبارک ہو۔
ان کا کہناتھامولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،مولانا صاحب کاشکرگزار ہوں،جےیوآئی نےآئینی ترامیم کےمسودے پر بہت محنت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نےپارٹی سینیٹرزکو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے، جے یو آئی کےسینیٹرز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا پی ٹی آئی نےہرفورم کواستعمال کیالیکن ترمیم پرایک لفظ نہیں دیا، پھر بھی درخواست کرتا ہوں پی ٹی آئی قومی مفاد میں اس ترمیم کا ساتھ دے،پی ٹی آئی ارکان نے کمیٹی میں اور ملاقاتوں میں اتفاق رائے کیا تھا، میری اورمولانا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی ردعمل بہت افسوسناک ہے۔
ترمیم پرووٹ نہ دیا توحکومت من مانامسودہ منظورکرلےگی،جے یو آئی
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں کوئی متنازع پوائنٹ نہیں بچا،مولانا کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے،مولانا کا کردارتاریخ یاد رکھےگی۔ان کا شکرگزارہوں کہ انہوں نےاپنے سینیٹرز کو پہنچنےکی ہدایات دی۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھاجسٹس منصورعلی شاہ نےخود سنیارٹی کےساتھ میرٹ کی بات کی،ایک جج نے مجھے اور آصفہ بی بی کو وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دےسکا، اس جج نے مشرف کو سزا دی،فیض آباد دھرنےکا فیصلہ دیا،پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہیں، ہماری کوشش ہو گی آج ہرحال میں یہ کام پورا ہو۔
