آزادکشمیرکےنومنتخب صدرڈاکٹرمحمدنجیب نقی نے حلف اٹھالیا

ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے آزاد جموں کشمیر کے نئے صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔

ایوان صدر مظفرآباد میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی اعلیٰ ترین سیاسی و انتظامی قیادت نے شرکت کی۔

اس اہم سیاسی تقریب میں آزاد کشمیر اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ نمایاں شرکا میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ شامل تھے۔

ان کے علاوہ  سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سردار تنویر الیاس بھی ایوان میں موجود تھے۔

تقریب میں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، وزرائے حکومت اور ممبران اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Back to top button