فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیرسےمالدیپ کی پارلیمنٹ کےسپیکرکی ملاقات

مالدیپ کی پارلیمنٹ کے سپیکر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی پیپلز مجلس کے سپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور مالدیپ کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مالدیپ کے سپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، عبد الرحیم عبداللہ نے دوطرفہ روابط مزید گہرے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Back to top button