وزیراعظم شہباز شریف کی ڈاکٹر نجیب کو صدر آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد

 

 

 

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کے بطور صدر آزاد جموں و کشمیر انتخاب پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نجیب نقی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتےہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی،خوش حالی اور عوامی فلاح کےلیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کےلیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کےلیے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پولنگ کے ذریعے 45 اراکین نئے صدر کا انتخاب کیا۔پولنگ دوپہر ایک بجے تک جاری رہی جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی کامیاب قرار پائے اور آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے۔

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب

پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر ان کے مدمقابل تھے،ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے، انہیں مسلم لیگ (ن) کے 31 اور ایک ووٹ دست وبازو پارٹی کے رکن نے دیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیےجب کہ ایک رکن غیرحاضر رہا۔

 

Back to top button