حوثی حملے: سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے عسکری حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

 

 

 

 

سعودی عرب پر یمن کے حوثیوں کے حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا طریقہ کار طےکرنے کے سلسلے میں سعودیہ،ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کےمطابق نیویارک میں سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی،شرکا نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کےلیے مناسب اقدامات کا حق حاصل ہے۔

اجلاس میں وزرائے خارجہ اسحاق ڈار، شہزادہ فیصل بن فرحان اور حاقان فیدان نے تینوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں مکہ معاہدے کے تحت جنرل سیکرٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام پر پیش رفت اور معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تینوں وزرائے خارجہ نے سعودی مسلح افواج کی جانب سے ملک کے دفاع کےلیے کی جانےوالی کوششوں کو سراہتےہوئے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی بھی حمایت کی۔

 

 

Back to top button