اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا ، پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرسکے گی: خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی والے اسلام آباد کو سومنات سے تشبیبہ دے رہے ہیں لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرح کا رخ نہیں کرسکیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالخلافہ ہے، اللہ نے چاہا تو یہ ان کی آخری کوشش ہوگی،اس کے بعد یہ اس طرف رخ نہیں کرسکیں گے،اب یہ فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ یہ بھی ہوسکتا ہےکہ پی ٹی آئی والے نہیں آئیں،وہ بھی فیصلہ کن بات ہوگی،اب وفاق یا پاکستان اس طرح کی چیزوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

لانگ مارچ کا توڑ: بھرپور ریاستی طاقت کے استعمال کا فیصلہ

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہاگیا ہےکہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونےدیا جائےگا۔

 

Back to top button