پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

 

 

 

پی ٹی آئی نے 5 اکتوبر تک لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا باضابطہ اعلان محمود خان اچکز ئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو اعتماد میں لینے کے بعد کیاجائے گا۔

لانگ مارچ کے خلاف بھر پور ریاستی طاقت آزمانے کا فیصلہ

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ اس متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا،تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ سے متعلق کچھ فیصلہ ہوسکتا ہے،لانگ مارچ پرامن ہوگا اور سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے، وفاقی حکومت نے کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرکے عدالتی فیصلےکی خلاف ورزی کی ہے۔

 

 

 

 

Back to top button