چمن سیکٹر پر افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

 

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے چمن سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،جس میں متعدد طالبان ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی،اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے بتایاکہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی،جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی،پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دےکر دشمن کے عزائم خاک میں ملادیے۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتےہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈکاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیامیٹ کردیا۔

پاکستان نے دوبارہ افغانستان پر فضائی حملے کیوں کیے؟

پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنادیا۔سکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونےوالی ہردراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس سے قبل گلستان سیکٹر میں بھی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

 

Back to top button