وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتِ حال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد غیر متوقع واقعات سے امن عمل متاثر ہوا۔ایران اُس کے ہمسایہ ممالک اور امریکا کے درمیان پاکستان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، کوشش ہے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جائے، پوری توجہ اسی معاملے پر ہے، اُمید نہیں چھوڑی ہے۔
امریکی اور ایرانی صدور کے درمیان ملاقات کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جاری عمل ہے، تمام دوست ممالک امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
