پی ٹی آئی کا11 اراکین پارلیمنٹ کےساتھ رابطہ منقطع،نام سامنےآگئے

پاکستان تحریک انصاف کا اپنے11اراکین پارلیمنٹ کےساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کابتاناہےکہ پی ٹی آئی کے2سینیٹرزاور9ارکان قومی اسمبلی سےقیادت کارابطہ نہیں ہوپارہااورقیادت کوکوشش کےباوجودرابطےمیں کامیابی نہ مل سکی۔

 ذرائع کا کہناہےکہ اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےبھی7ارکان سےرابطہ نہ ہونےکی تصدیق کی ہےجبکہ بیرسٹرگوہر نےگزشتہ روز کہا تھا کہ 2سینیٹرز سےرابطہ نہیں ہوپا رہا۔

پی ٹی آئی ذرائع کابتاناہےکہ جن اراکین سےرابطہ نہیں ہوپا رہاان میں زین قریشی، ظہورقریشی،اسلم گھمن،عثمان علی،ریاض فتیانہ،مقدادحسین اورچوہدری الیاس شامل ہیں۔

فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کردی

پارٹی ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اورمبارک زیب خان بھی رابطےسےباہرہیں جبکہ سینیٹرفیصل سلیم اورزرقاسہروردی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی اورسینیٹ کےاجلاس آج شام کوہونےہیں جن میں ممکنہ طورہرآئینی ترمیم پیش کی جائیگی اور اس پرووٹنگ کابھی امکان ہے۔

Back to top button