فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کردی

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمان نےپارٹی سینیٹرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی سینیٹرز مسودہ کو سپورٹ کرےاور قومی اسمبلی میں بھی ووٹ کرے۔

سربراہ جےیو آئی ف ن کہا کہ ہمارہ مسودہ جو پیش ہوگاجس پرہم سےمشاورت ہوئی، اسکی حمایت کریں گے۔

قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں26ویں آئینی ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

پی ٹی آئی کا11 اراکین پارلیمنٹ کےساتھ رابطہ منقطع،نام سامنےآگئے

وفاقی کابینہ کےاجلاس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سےملاقات ہوئی جس میں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت ہوئی اورصدر کو اعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس کے بعد گفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنا مسودہ منظور کرلیاہے۔کابینہ نےاس مسودےکی منظوری دی جو پیپلزپارٹی، حکومت اور اتحادی جماعتوں نےمل کربنایا۔

Back to top button