مطالبات نہیں مانے گئے تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے : بیرسٹر علی ظفر

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل تیار ہوگئی ہے، آج یا کل دائر کریں گے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانےگئے تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ مذاکرات کا عمران خان کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، عمران خان کےخلاف جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنائے گئے۔

بیرسٹر علی ظفر کاکہنا تھاکہ عمران خان عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، حکومت ایک ملاقات سےگھبرا گئی، آرمی چیف سےملاقات کےبعد (ن) لیگ والے پریشان ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے،ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کردیے ہیں، مطالبات نہ مانےگئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔

پی ٹی آئی کے مطالبات پر7روز میں تفصیلی جواب دیں گے،عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سب کمیٹی بنائی ہےتو ہمیں امید رکھنی چاہیے، عمران خان نے کہا اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

Back to top button