امریکا نے ایران کیخلاف کوئی محاذ چھیڑا تو منہ توڑ جواب دینگے: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نےکہا ہےکہ امریکا نےایران کےخلاف کوئی حماقت کی توانہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تہران میں جمعہ کےاجتماع سے خطاب کرتےہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ امریکیوں کوجان لینا چاہیےکہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔

پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

 

انہوں نےکہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کےخلاف مزاحمت کرنےوالی تنظیموں کوایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نےایران کےخلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔

Back to top button