عورتوں نےغیرت کےنام پرقتل شروع کئےتومردختم ہو جائیں گے،ہانیہ

اداکارہ ہانیہ عامرکاکہناہےکہ اگرغیرت کے نام پرعورتوں نے قتل کرنے شروع کردیئے تو ایک بھی مرد نہیں بچے گا

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے افسوسناک قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی اس سانحے پر خاموش نہ رہ سکیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے سخت ردعمل کے ذریعے نہ صرف واقعے کی شدید مذمت کی بلکہ معاشرتی اقدار پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پراثر پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا:

"اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل کرنا شروع کر دیں، تو ایک بھی مرد زندہ نہ بچے۔”

یہ ایک جملہ تھا، لیکن اس نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ہانیہ عامر نے اس پوسٹ کے ساتھ کوئی اضافی کیپشن نہیں لکھا، مگر پیغام صاف اور تلخ حقیقت لیے ہوئے تھا۔

ان کا اشارہ واضح طور پر بلوچستان کے حالیہ واقعے کی جانب تھا، جس میں غیرت کے نام پر دل دہلا دینے والی ہلاکتیں ہوئیں۔

Back to top button