ایوان صدر میں یتیم بچوں کیلئےافطار ڈنر، کمپیوٹر ٹیب تقسیم

ایوان صدر اسلام آباد میں پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیب بھی تقسیم کیے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی تعلیم پر توجہ دیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ کو کمپیوٹر ٹیب تحفے میں دوں، تمام بچے ان کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے کہاکہ ہم ملک بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں، معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ یتیم اور محروم بچوں کی کفالت کی جائے۔

Back to top button