ناجائز اسلحہ کیس: جو بائیڈن نے جاتے جاتے اپنے بیٹے کا جرم معاف کردیا

امریکی صدرجو بائیڈن نےاپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنےکےکیس میں معافی دینےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن نےنشےکی حالت میں اسلحہ خریدنے،غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنےاور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیےگئےاپنےبیٹےکو صدارتی معافی دیدی۔

ولمنگٹن کی عدالت نےرواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشےکی حالت میں اسلحہ خریدنےاور اس سے متعلق غلط بیانی کرنےکے تینوں الزامات درست قراردیےتھے۔

ٹرمپ کی برکس ممالک پر اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی

 

صدر بائیڈن کےبیٹےپرایک اورالزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنےسےمتعلق بھی تھاجس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیاتھا۔

ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھےاور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا جس پرجج نے انہیں خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرزتک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھامگر صدر بائیڈن نےاس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معافی دینےکا اعلان کردیا۔

اس سے قبل بیٹے کومجرم قرار دیے جانے پرجو بائیڈن نے ردعمل میں کہا تھا کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں اورعدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا جب کہ انہوں نےمتعدد بار اپنے بیٹے کی سزامیں کمی کرنے یا معاف کرنے سے متعلق کہا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔

Back to top button