ٹرمپ کی برکس ممالک پر اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی

امریکا کےنو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ میں برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہےکہ اگر انہوں نےڈالر کےمتبادل کرنسی کااستعمال شروع کیا تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگادیا جائےگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ اگربرکس ممالک نےڈالرکےمتبادل کرنسی کااستعمال کیا یا اس کی حمایت کی تو اس کےنتائج مذکورہ ممالک کی معیشت کےلیےخطرناک ہوں گے۔
نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کےمتبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا متبادل کرنسی کا استعمال کرنےوالےملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔
واضح رہےکہ برکس ممالک نےروسی طرزپراپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ تیار کیا ہے جو برکس ممالک کےگزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔
برکس میں روس،چین،جنوبی افریقا،بھارت اوربرازیل شامل ہیں جبکہ رواں برس کےاجلاس میں ایران،ایتھوپیا مصراورمتحدہ عرب امارات کو بھی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔