کار سرکار میں مداخلت، ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

کار سرکار میں مداخلت کےمقدمے میں پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کےالزام میں معروف وکیل ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس ذرائع کےمطابق وکیل ایمان مزاری کے خلاف روٹ سے رکاوٹیں ہٹانےاور دست درازی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیاگیا تھا، مقدمہ میں ایمان مزاری کے شوہر کو بھی نامزد کیا گیاتھا۔

ذرائع کےمطابق اس موقع پر ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے کےساتھ ساتھ مبینہ طور پر گالیاں بھی دی گئی تھیں۔

بعدازاں دونوں میاں بیوی بیرئیرز ہٹاتےہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

پی ٹی آئی نے ججز تقرری کے کمیشن کاحصہ بننےکا فیصلہ کرلیا

واضح رہےکہ چند دن قبل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جہاں پاکستان کےدورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم کےلیے راستے بند کیے جانے پر ان کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی میں کھیلاگیا تھا اور ٹیم کےاسٹیڈیم آنے اور وہاں سےواپس ہوٹل جاتےہوئے مخصوص راستے کچھ دیر کےلیے بند کیے جاتے تھے۔

جمعہ کو بھی انگلینڈ کی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی کےموقع پر اسلام آباد کی زیرو پوائنٹ انٹر چینج پر راستے بند کیےگئے تھے اور اسی موقع پر راستے بند کیےجانے پر ایمان مزاری اور ان کےشوہر کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور انہیں سڑکوں پر لگی رکاوٹیں ہٹاتےہوئے بھی دیکھا گیاتھا۔

اسلام آباد پولیس نے واقعے کےبعد بیان میں کہاتھا کہ اس جوڑے نے سرکاری مہمانوں کی حفاظت کےلیے کیےگئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور ان کےخلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری مہمانوں کی یکیورٹی میں افراتفری پھیلانے پر مقدمہ درج کیا جائےگا۔

Back to top button