پی ٹی آئی نے ججز تقرری کے کمیشن کاحصہ بننےکا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی نے ججز تقرری کے کمیشن کا حصہ بننےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کےخصوصی اجلاس میں کمیشن کےلیے پارلیمان سے ارکان نامزد کرنے پراتفاق کیاگیا ہے۔

 اجلاس میں کہاگیا کہ سیاسی کمیٹی کےفیصلے کو توثیق کےلیے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کےلیے عمران خان کو بھیجا جائے گا،کمیشن میں حزب اختلاف کی نمائندگی کےلیے دو ناموں کا اعلان عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم  ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتےہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟

شیخ وقاص اکرم نےکہا کہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں لیکن انہیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔


 

Back to top button