علی امین گنڈاپور کے احتجاج سے صوبے میں گورنر راج کی راہ ہموار ہوسکتی ہے : شیر افضل مروت
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جگہ کسی اور کو احتجاج کی قیادت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ علی امین وزیر اعلیٰ ہیں ان کے احتجاج کو جواز بنا کر گورنر راج کےلیے راستہ ہموار بھی ہوسکتا ہے
رکن قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی اختلاف نہیں،میں ان کا مداح ہوں،ان کےبہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے لیکن احتجاج میں ان کےکردار کا (ن) لیگ اور دیگر جماعتیں نا جائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتیں کہتی ہیں کہ صوبے نےمرکز پر چڑھائی کر دی اور سرکاری وسائل کا نا جائز استعمال ہورہا ہے، علی امین کےاحتجاج کو جواز بنا کر گورنر راج کےلیے بھی راستہ ہموار ہو سکتا ہے،صوبے میں رہی سہی حکومت کے خاتمے کےلیے اپنے ہی ہاتھوں مخالفین کو جواز فراہم ہو سکتا ہے۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کے کمیشن کاحصہ بننےکا فیصلہ کرلیا
شیر افضل مروت کاکہنا تھاکہ احتجاج میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کے بجائےقیادت کو آگے آنا چاہیے، ہم گنڈاپور کی سپورٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نےکہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سےپہلے بھی احتجاج کامیاب رہےہیں، احتجاج کےلیے کمیٹی بنانی چاہیےجو لاحہ عمل بنائےاور ہمارا پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہونا چاہیے۔