آئی ایم ایف شرائط: اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکومت کےلیے درد سر بنتی جارہی ہیں جس کے باعث وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال اراکین پارلیمنٹ کو 61ارب روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کا ترقیاتی بجٹ 26ارب روپے سے کم کرکے 17 ارب روپے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پاکستان سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

 

ذرائع کے مطابق تعلیمی شعبے کا ترقیاتی بجٹ 83 ارب روپے سے کم کرکے 32ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سڑکوں، شاہراہوں اور موٹرویزے کا ترقیاتی بجٹ 245 ارب روپے سے کم کرکے 173 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز  بھیدی گئی ہے۔

Back to top button