آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے 15 فروری کی ڈیڈلائن دیدی

آئی ایم ایف نےگیس کی قیمتوں میں اضافےکےلیےحکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف نےحکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ  15 فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔

ذرائع کےمطابق اوگرا نےگیس کی قیمتوں سےمتعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا،اوگراکےمتعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرےگی اور وفاقی حکومت کی منظوری کےبعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام: دوسری قسط وصولی سے قبل شرائط تاحال پوری نہ ہوسکیں

 

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق شرط رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نےاوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی اور اوگرا نےسرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پرنومبر میں سماعت کی تھی۔

 

Back to top button