خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ زیر غور ہے: وزیر مملکت برائے قانون

 

 

 

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور سرحدی صورت حال کے پیش نظر گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کی صورت حال سب کے سامنے ہے،خیبرپختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے، کب تک کے صوبے کےشہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑیں گے۔

وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ گورنر راج شدید ضرورت کی صورت میں ہی لگایا جاتا ہے اور خیبرپختونخوا کے حالات اس کا تقاضا کر رہے ہیں،ماضی میں پنجاب میں بھی گورنر راج لگانے کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیےجانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

Back to top button