پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا اعلان

 

 

 

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ اگر منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ منگل کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہائی کورٹ جائیں گے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرائی گئی تو دھرنا اور احتجاج ہوگا۔

شفیع جان نے کہا کہ عمران خان کی 4 نومبر سے فیملی کے ساتھ ملاقات نہیں ہو رہی صحت سے متعلق تشویش موجود ہے۔

 

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھاکہ ن لیگ اپنے ماضی کو بھول جاتی ہے ماضی میں لیگی رہنما اپنے قائد سے لندن میں ملاقاتیں کرتے رہے،کابینہ نواز شریف سے لندن میں رہائش کے دوران مشورےکرتے تھے جب کہ حکومت عمران خان کے بیانات و تصویر سے خوفزدہ ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عوامی نمائندوں کو ووٹ عمران خان کی رہائی کے نام پر ملا،عوام کا واحد سوال یہی ہوتا ہےکہ عمران خان کی رہائی کب ہوگی؟

عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے : سہیل آفریدی

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صوبے کو ضم اضلاع کے واجبات اور پولیس کی استعداد بڑھانے کےلیے فنڈز نہیں دیے گئے، تین ہزار ارب روپے این ایف سی، این ایچ پی،آئل گیس ریزرو وغیرہ کی مد میں واجب ہیں،چار دسمبر کو این ایف سی اجلاس میں صوبہ بھرپور مقدمہ لڑے گا۔

 

 

 

 

Back to top button