سرگودھا میں محنت کش خاتون پر تشدد، 9 مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج

متاثرہ خاتون کا پرانی رنجش پر حملے کا الزام، اہل خانہ کے پہنچنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار

سرگودھا (نیوز ڈیسک) سرگودھا میں ایک محنت کش خاتون پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ 9 مسلح افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے پرانی رنجش کی بنیاد پر اس پر حملہ کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Back to top button