پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میلبرن (نیوز ڈیسک) پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ملک کے لیے اعزاز حاصل کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی راشیل گرینا کو 3-1 سے شکست دی اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستانی کھلاڑی نے فیصلہ کن مقابلے میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے حریف کو قابو میں رکھا اور ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔
میلبرن میں منعقد ہونے والے اس اسکواش ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز مقرر تھی۔
