عمران خان نے ممکنہ ملٹری ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کےلیے ممکنہ طور پر فوجی تحویل میں دیے جانے کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کرلیا۔

عمران خان نے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کےذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں وفاق، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،ڈی جی ایف آئی اے،آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایاگیا ہے۔

پی ٹی آئی والے فرسٹریشن کاشکار ہیں، صبح کچھ اور شام کوکچھ کہتےہیں : عرفان صدیقی

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینےسے روکاجائے اور یقینی بنایاجائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں ہی رہیں۔

Back to top button