روڈا کےکمرشل سفائربےمنصوبے پرتیزی سےکام جاری

رورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کمرشل سفائر بے کا منصوبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔سفائر بے ۔منصوبے کو جوائنٹ وینچر ماڈل کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔سفائر بے پر کام تیز کرنے کے لئے جون کے ماہ میں زمین دے دی جائے گی۔
سی ای اوروڈا عمران امین کاکہنا ہے کہ نجی کمپنی کی جانب سے منصوبے کو ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن یے۔نجی کمپنی کی جانب سے سفائر بے منصوبے کے لئے سرویز مکمل کر لئے گئے۔
روڈا کی جانب سے ایف ڈبلیو او کی شراکت سے رور چینئلائزیشن کا سلسلہ جاری،پہلے مرحلے میں 3 کلومیٹر دریا کے پشتے مکمل کئے جا رہے ہیں۔3 کلومیٹر کے پشتوں کو دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔اگلے مرحلے میں تمام 46 کلومیٹر پر پشتوں کو تعمیر کیا جائے گا ۔۔