گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

23-2022کےاثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے 23-2022 میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانےسےمتعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتےہوئےقومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔
فیصلے میں سندھ اوربلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کےفیصلے میں لکھا ہےکہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے،مالی سال 23-2022 کےاثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔
سابق ارکان قومی اسمبلی خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانامحمد اسحاق خان، کمال الدین اور عصمت اللہ کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ سابق ایم این ایز ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنہوراورروبینہ عرفان بھی نااہل قرار دی گئی ہیں۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کااعلان
الیکشن کمیشن نےگوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سندھ اسمبلی کےسابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین،عارف مصطفیٰ جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ کو بھی نااہل قراردیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کےسابق رکن میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار رند، عبدالرشید اورعبدالواحد صدیقی بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔اس کےعلاوہ بلوچستان اسمبلی کےسابق ارکان میرحمال اور بی بی شاہینہ بھی نااہل قرار پائی ہیں۔