عمران خان کا 3فرانزک ٹیسٹ کروانے سے صاف انکار

بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کے سوالات کے جوابات دے دیئے،3فرانزک ٹیسٹ کروانے سے صاف انکارکردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے  سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔تفتیش کے دوران پولیس کے بانی پی ٹی آئی پی ٹی ائی سے مختلف سوالات کئے  گئے۔پہلے بانی  پی ٹی ائی کا سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا پھر  کہا مجھے پولیس پر اعتبار نہیں۔

تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ آپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں ہم اپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

ڈی ایس پی جاوید اصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے۔

تفتیش کے دوران بانی پی ٹی ائی  عمران خان نے پنجاب فورنزک ٹیم کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا کہا کہ میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا۔مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سےمیں پولیس کو وقت دوں گا۔پی ایف ایس اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی پولی گرافک وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے۔

تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے باہر روانہ ہو گئے۔لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید اصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

گزشتہ روز بانی بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم سے تعاون سے انکار کر دیا تھا۔

Back to top button